گیس سلنڈروں کی بندش کیخلاف رِٹ دائر کرنیکا فیصلہ

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) پاسبان ہائی ایس ویگن ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب نے گیس سلنڈروں کی بندش کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ اجلاس میں مرکزی صدر میاں اعجاز حسین کو اجازت دی گی کہ وہ رٹ دائر کریں۔ میاں اعجاز حسین نے شرکاء اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری پی ٹی اے، چیئرمین اوگرا، ڈائریکٹر CNG،LPGگیس ڈاکٹر سہیل، منسٹر پٹرولیم مصدق ملک، سیکرٹری پٹرولیم سمیت متعلقہ تمام آفیسر کو دلیل کے ساتھ اپنی بات سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن ابھی تک ویگنوں اور رکشاؤں کو ریلیف نہیں دیا گیا ۔بلاجواز مقدمات اور چالان جرمانے کیئے جارہے ہیں۔ سلنڈروں کی بندش کے حوالے سے حکومت کے پاس کوئی واضح دلیل نہیں۔ حکومت نے خودہماری گاڑیوں میں سلنڈر لگوانے لیکن اب پابندی عائد کردی ہے جو زیادتی کے مترادف ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن سمیت صوبہ کے پی کے، صوبہ بلوچستان اور صوبہ سندھ میں سی این جی گیس گاڑ یو ں کو فراہم کی جارہی ہے تو وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب اس سہولت سے محروم کیوں۔ ویگنوں میں لگے انجن صرف گیسوں پر ہی فائدے مند ہیں پٹرول پر گاڑی چلانے سے نقصان کے سوا کچھ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں