ڈمپر اور رکشہ میں تصادم،خاتون جاں بحق،10زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) دھند کے باعث موٹر سائیکل رکشہ اور ڈمپر کے مابین حادثہ میں 1خاتون جاں بحق’ 3خواتین سمیت 10افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ لاہور روڈ سیم کوارٹر کے قریب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ لاہور روڈ پر چک نمبر 534گ ب سیم کوارٹر کے قریب ڈمپر اور موٹر سائیکل رکشہ کے مابین پیش آنیوالے حادثہ میں 1خاتون مافیہ دختر رزاق جاں بحق ہو گئی جبکہ 3خواتین سمیت 10افراد مقبول،صابر، عمران ساکن رضا آباد جڑانوالہ،حسیب، ریحانہ ساکن مدینہ ٹائون،علی رضا، نسرین،مریم ساکن بلال پارک،علی حیدر ،اسد ساکن شاہکوٹ اڈا زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونیوالی خاتون کی لاش کو پولیس کے سپرد کر دیا پولیس نے لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے پولیس کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں