پولٹری فارم پر کام کرتے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پولٹری فارم پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی’بتایا جاتا ہے کہ 139گ۔ب کا رہائشی نوجوان کلیم ولد سعید نواحی گائوں47گ۔ب میں پولٹری فارم میں کام کرتا ہے گذشتہ شب بجلی کی ننگی تاروں کو ہاتھ لگنے سے بجلی کا جھٹکا لگنے سے بے ہوش ہوکر گر پڑا تو وہاں پر موجود دیگر افراد نے تشویشناک حالت میںہسپتال لایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی،تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں