ملک بھر سے بجلی چوروں سے94کروڑ 90لاکھ سے زائد رقم وصول

اسلام آبا د(بیوروچیف)ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقداماتـ انسداد بجلی چوری مہم، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون میں ستمبر 2023 سے لیکر اب تک 142 ارب 99 کروڑ اور 40لاکھ رقم وصول ، 1 لاکھ 14 ہزار اور 288 سے زائد بجلی چور گرفتار کیا گیا،ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومتی ثمرات سامنے آنے لگے ، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاو?ن میں ستمبر 2023 سے لیکر اب تک 142 ارب 99 کروڑ اور 40لاکھ رقم وصول کئے گئے ، جبکہ 1 لاکھ 14 ہزار اور 288 سے زائد بجلی چور گرفتار ہوئے ، گزشتہ ہفتے ملک بھر سے بجلی چوروں سے 94 کروڑ90 لاکھ سے زائد رقم وصول کی گئی جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران 141 بجلی چور گرفتار کئے گئے ، متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائی جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں ۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں