تجاوزات نے سمندری کے بازاروں کا حلیہ بگاڑ دیا،انتظامیہ تماشائی

سمندری(بیورو چیف )تجاوزات کا اژدھا بازاروں کو نگل گیا ، عوام شدید ذہنی مرض میں مبتلا، تفصیلات کے مطا بق سمندری اندرون شہر کے بازاروں انارکلی بازار ، المیکسی سنٹر چوک ، کشمیری بازار ، مسجد بازار ، ڈاک خا نہ بازار ، چکی بازار ، کچہری بازار ، منڈی بازار ، چشتیہ چوک سمیت ملحقہ دیگر بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار نے بازار میں خریداری کے لیے آنیوالوں کو شدید ذہنی کرب میں مبتلا کر رکھا ہے دوکانداروں نے 10فٹ تک بازار میں قبضہ جمارکھا ہے اور رہی سہی کسر انار کلی بازار کے دوکانداروں نے پوری کر کے رکھ دی ہے 10فٹ تک سڑک پر قبضہ اور سڑک کے درمیان میں دوکاندار اپنے اپنے موٹرسائیکل کھڑی کر کے بازار کی پوری سڑک پر قبضہ جمالیتے ہیں سمندری میں متعدد بار تجاوزات کے خا تمے لیے ایکشن لیا گیا مگر ان تجاوزات کا جوں کی توں رہنا اب ایک معمول بن گیا ہے ان تجاوزات کے خا تمے لیے مستقل پلا ننگ کے ساتھ ایکشن کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں