شاہد علی اور اُنکی ٹیم کو بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب میں مولانا یوسف ثالث قریشی کی نومنتخب صدر شاہد علی سے ملاقات۔ پریس کلب فیصل آباد میں حضرت مولانا یوسف ثالث قریشی دامت برکاتہم العالیہ، مدیر دارالعلوم فیصل آباد اور جانشین حضرت مولانا مفتی زین العابدین رحمہ اللہ، نے اپنے صاحبزادے مولانا حسان یوسف ثالث قریشی اور ابن حضرت مولانا انور شاہ رحمتہ اللہ علیہ، سید زین الصالحین شاہ کے ہمراہ نومنتخب صدر پریس کلب شاھد علی صاحب اور ان کی کابینہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر مولانا یوسف ثالث قریشی نے شاہد علی اور ان کی پوری ٹیم کو بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات کے دوران ملکی و ملی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور موجودہ حالات پر خصوصی گفتگو کی گئی۔مولانا یوسف ثالث قریشی نے اپنے والد محترم حضرت مولانا مفتی زین العابدین رحمہ اللہ کی یادگار سالانہ دستار بندی کی تقریب، جو کہ 12 جنوری 2025 کو گلشن دارالعلوم پیپلز کالونی نمبر 2 فیصل آباد میں منعقد ہوگی، کا دعوت نامہ بھی پیش کیا۔ شاہد علی نے اس دعوت کو بخوشی قبول کیا اور اپنی پوری کابینہ کے ہمراہ شرکت کا وعدہ کیا۔مزید برآں، شاہد علی نے دارالعلوم فیصل آباد کے تفصیلی دورے کا بھی وعدہ کیا۔ اس ملاقات نے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔پریس کلب کے نومنتخب صدر شاہد علی کو دارالعلوم فیصل آباد کی طرف سے خصوصی دعائوں اور نیک تمنائوں سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں