SHOتھانہ جھمرہ اوراُنکی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

ساہیانوالہ(نامہ نگار) تھانہ چک جھمرہ پولیس کی بہتر کارکردگی سی پی او کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ ارسلان باری اور ان کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے 44 پولیس تھانوں کی سہہ ماہی رپورٹ میں تھانہ چک جھمرہ بہتر کارکردگی کے حوالے سے پہلے نمبر پر رہا جس پر سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ ارسلان باری اور ان کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ ارسلان باری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چک جھمرہ میں کرائم ختم کرکے ہی دم لیں گئے کرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا بہتر یہ ہی ہے کہ ایسے افراد اپنا قبیلہ درست کرلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی سرکل نشاط آباد غازی رانا عمر دراز کی سر براہی میں چک جھمرہ پولیس ہر وقت چوکس ہے اور علاقہ بھر میں موثر پولیس گشت کی جارہی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ چوری و رہزنی کی وارداتوں پر بھی بڑی حد قابو پالیا گیا ہے اور پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں تک کامیاب ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں