حکومت اور اپوزیشن میں تنائو میں کمی نیک شگون

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفراقبال ناگرہ نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی تنا میں کمی نیک شگون ہے 9 مئی میں ملوث 19ملزموں کی سز ا معاف اور250افرادکی ضمانت مزاکرات کی متوقع کامیابی کی اہم پیشرفت ہے-پی ٹی آئی کو چاہئے کہ وہ ملک اورقوم کی بہتری کے لیے غیر مشروط مزاکرات کرے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے مینڈیٹ پراعتراض کرنے والے 2018 کے مینڈیٹ کا جواب دے سکتے ہیں؟-کیاپی ٹی آئی حکومت بنانے کی پوزیشن اوربانی وزیراعظم بننے کے قابل تھے؟-حالانکہ 2024میں بھی اسے ضرورت سے زیادہ سہولت کاری ملی پی ٹی آئی کی پیدا کی گئی مہنگائی کی سزا مسلم لیگ ن کوملی مگرہم اتحادی جماعتوں کی مددسے حکومت بناسکے -کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ سیاسی اورمعاشی استحکام کے لیے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں مگر مشروط طور پر ممکن نہیں-خواہش کے بغیر گھر بیٹھے ملزم کوانصاف کاتحفہ پیش کرنے والے اب نہیں رہے 26ویں ترمیم کے بعد نظام عدل بھی درست ہوگیاہے بانی پی ٹی آئی کورہائی کے لیے عدالت سے رجوع کرناپڑے گی -انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کرکے حکومت حاصل نہ کرتے توملک دیوالیہ ہوجاتا اور پی ٹی آئی کاخاتمہ بالخیر ہوجاتا-میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے چندماہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرلیاہے جس کابانی پی ٹی آئی نے بھی اعتراف کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں