تسکین احمد نے عامر کا 4سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

ڈھاکہ(سپورٹس نیوز)بنگلادیش کے آل رانڈر تسکین احمد نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)میں محمدعامر کا 4 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔دربار بادشاہی اور ڈھاکا کیپٹل کے درمیان کھیلے گئے بی پی ایل کے پانچویں میچ میں تسکین احمد نے یہ سنگ میل سرانجام دیا۔انہوں نے اپنے کوٹے کے 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں اور یوں محمد عامر کا ٹی20 کرکٹ میں بنایا گیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔محمد عامر نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کے 2020 ایڈیشن میں سلہٹ رائلز کے خلاف کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔ٹی20 میں بہترین بالنگ کا ریکارڈ ملائیشیا کے سیازرول ادروس کے پاس ہے، جنہوں نے گزشتہ سال چین کے خلاف انٹرنیشنل میچ میں 8 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں’ایکرمین انگلینڈ کے وائٹلٹی بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کے خلاف لیسٹر شائر کیلئے 18 رنز کے عوض7وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں