عائزہ خان کی شوہر اور بچوں کیساتھ ڈانس کی ویڈیو کی شاندار پذیرائی

لاہور (شوبز نیوز) نامور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور اداکارہ دانش تیمور کی اپنے بچوں کے ساتھ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔نیو ایئر کا جشن مناتے ہوئے عائزہ خان اور دانش تیمور کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دونوں میاں بیوی ایک انگریزی گانے پر ڈانس کررہے ہیں، جس میں ان کے دونوں بچے بھی ساتھ دے رہے ہیں، ویڈیو پوری فیملی کافی مست ہوکر ڈانس کررہی ہے۔پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ نے خود انسٹاگرام پر یہ دلکش پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘بس ہم چار، میرے بچوں کے پسندیدہ گانے کے ساتھ ہزاروں یادیں موجود ہیں۔جوڑے کے 7 سالہ بیٹے ریان کے پوز اور ڈانس نے صارفین اور اداکاروں کی بھی خوب توجہ حاصل کی، صارفین کی جانب سے ریان کے رقص پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔دانش اور عائزہ کے بیٹے کی پرفامنس کو دیکھ کر کمنٹ سیکشن میں بھی تعریفوں کے انبار لگ گئے، ریان کی شاندار پرفارمنس نے نہ صرف مداحوں بلکہ کئی مشہور شخصیات کو بھی متوجہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں