شہر بھر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر/ ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کے احکامات پر شہر بھر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے۔چیف آفیسرسید علی عباس بخاری کی سربراہی میں میونسپل آفیسر ریگولیشن عظمت فردوس نے نڑوالا روڈ پر زرعی یونیورسٹی کی دیوار کے ساتھ فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کا صفایا کراکر فٹ پاتھ کو کلیئر کرادیا۔میونسپل آفیسر نے کہا کہ گھنٹہ گھر آٹھ بازاروں سمیت شاہرات اور فٹ پاتھس پر قائم تجاوزات کو ختم کرایا جارہا ہے اور ضبط کیا گیا سامان نا قابل واپسی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے یا کارسرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج ہورہے ہیں لہذا کسی قسم کی قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں