فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈولفن پولیس کی بڑی کاروائی ، کھرڑیانوالہ میں پجارو سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ برآمد، ڈولفن پولیس نے کھڑیانوالہ میں ایک پیجارو سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ پکڑ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈولفن کھڑیا نوالہ کی جانب سے معمول کے مطابق گشت کیا جارہا تھا دریں اثنا ڈولفن پولیس نے دیکھا کہ ایک پجارو نمبر LOV/4764میں چار افراد جدید آتشی اسلحہ گاڑی سے باہر لہراتے ہوئے لیکر جارہے تھے جس پر پولیس نے فوری طور پر پیجارو روکی تو گاڑی میں 2کلاشنکوفیں ، 10میگزین، 1کوپا ، بمعہ 304زندہ رائونڈ ، ایک 30بور پسٹل تین میگزین بمعہ 32زندہ رائونڈ کے علاوہ 5لاکھ 78ہزار روپے کی نقدی اور موبائلز فون برآمد ہوئے رکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ چاروں ملزموں کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں نجیب اللہ ، کلیم اللہ، خرم شہزاد اور منور حسین شامل ہیں ان میں سے 2افراد متعدد مقدمات میں رکارڈ یافتہ ہیں جبکہ 1ملزم دو مقدمات میں نامزد پایا گیا گرفتار ملزموں کو تھانہ کھڑیانوالہ پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے۔ تھانہ کھڑیانوالہ میں ملزموں سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ا




