پاک امارات تجارت10ارب ڈالرز تک پہنچ گئی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت 10ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ دبئی میں پاکستان بزنس کونسل دبئی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب میں حسین محمد کا کہنا تھاکہ پاک امارات تجارت 10ارب ڈالر تک پہنچ گئی اور باہمی تجارت 3گنا بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی تاجروں کا وفد پاکستان لیکر جائیں گے۔ چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شبیرمرچنٹ کا کہنا تھاکہ اسٹارٹ اپس کوپاک امارات تجارتی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت دی جائے گی۔ پاکستانی کاروباری برداری نے مطالبہ کیا کہ پاک امارات تجارت بڑھانے کیلئے اقتصادی شراکت داری معاہدہ کیاجائے کیونکہ اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سیپا ) تجارتی ٹیرف میں کمی لاسکتا ہے۔پاکستان بزنس کونسل دبئی کا کہنا تھاکہ تجارتی ٹیرف میں کمی سے میڈ ان پاکستان کو فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں