چیمپیئنز ٹرافی 2025’ٹیموں کو 12جنوری تک اسکوارڈ کے اعلان کی ہدایت

لاہور (سپورٹس نیوز) 19 فروری سے پاکستان کی میزبانی میں شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں شریک 8 ٹیموں کو 12 جنوری تک اپنے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈز کے ناموں کا اعلان کرنا ہوگا۔ آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق ٹیموں کو اپنے اسکواڈز میں رد و بدل کا حق حاصل ہوگا اور وہ 12 فروری تک حتمی نام جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔دوسری جانب میڈیارپورٹ کے مطابق میگا ایونٹ سے قبل قومی سکواڈ میں پرانے کھلاڑیوں کی واپسی متوقع ہے، اوپنر صائم ایوب کے ساتھ 2023 میں آخری بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلنے والے امام الحق کو واپس لائے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح آٹ فارم عرفان خان نیازی کی جگہ آل رانڈر شاداب خان کی واپسی کی راہ بھی ہموار ہوسکتی ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی سکواڈ میں 4 فاسٹ بولرز شامل ہوں گے جبکہ 3 اسپنرز کے علاوہ 7 بیٹرز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں