بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(بیوروچیف)ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔دوران سماعت بشری بی بی کے وکیل کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔جونئیر وکیل نے کہا کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر دوسرے کیس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 28جنوری تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں