سٹیل ملزکی اراضی پر انڈسٹریل پارک بنانیکا فیصلہ

کراچی (بیوروچیف) سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان اسٹیل ملز کی 3200ایکڑ اضافی اراضی پر انڈسٹریل پارک قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ، صنعت و پیداوار رانا تنویر نے وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں اسٹیل ملز کی اضافی زمین پر انڈسٹریل پارک قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے فیصلہ کیا کہ 3200ایکڑ اراضی پر انڈسٹریل پارک قائم کیا جائیگا جب کہ 700ایکڑ اراضی پر اسٹیل ملز کی بحالی کی جائیگی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بھی مدد کرے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ وفاقی حکومت جلد از جلد انڈسٹریل پارک قائم کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ انڈسٹریل پارک کا کام جلد شروع کیا جائے۔اجلاس میں فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی نیکہا کہ گندم کی اسٹریٹیجک ریزرو صوبوں کے پاس ہونی چاہیے۔رانا تنویر بولیکہ وفاقی حکومت سیڈ پروٹیکشن اتھارٹی قائم کر رہی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے سیڈ پروٹیکشن اتھارٹی میں صوبوں کی نمائندگی بڑھانے کی بات کی، سیڈ پروٹیکشن اتھارٹی میں صوبوں کی نمائندگی بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں