حضرت علی کے یوم وِلادت کے حوالے سے اجلاس

کمالیہ(نامہ نگار)13رجب حضرت علی کے یوم ولادت کے حوالہ سے امن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت اے ایس پی کمالیہ زینب ایوب نے کی اور تحصیل بھرسے امن کمیٹی کے ممبران اور عہدیداران نے شرکت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ حضرت علی کا یوم ِ ولادت انتہائی جوش جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا جس کے لیے انتظامیہ اپنے تمام انتظامات مکمل کرے گی ۔اور اس حوالے سے ایک جلوس مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین سے نکلے گیا جو نذر چوک ،کمیٹی چوک اور دیگر راستوں سے ہوتا ہوامرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مکمل تعاون اور سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کا یقین دلایا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں