سرگودھا شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تیز کردیا گیا

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہانزیب اعوان کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ اے ڈی سی جی و قائمقام سی او عمر فاروق کی نگرانی میں انکروچمنٹ عملہ نے ایم او آر زویا بلوچ کی سربراہی میں مختلف بازاروں میں کاروائیاں کرتے ہوئے پختہ و عارضی تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ اسی طرح تنبیہ کے باوجود فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے اور دکانوں سے کے سامنے ڑیرھیاں وغیرہ کھڑی کروا کر ان سے پیسے لینے کی شکایات پر اب تک 35 دکانوں کو سیل کیا جا چکا ہے۔ اے ڈی سی جی عمر فاروق کا کہنا ہے کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ تاجر ایم سی انتظامیہ سے تعاون کریں اور از خود تجاوزات کو ختم کر دیں۔ بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں