فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف فیصل آباد اور ڈرگز ایڈوئزری ٹریننگ حب کے مابین ایم او یو سائن کیا گیا۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کی طرف سیریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک اور ڈائریکٹر ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب سید ذوالفقار حسین نے ایم یو سائن کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فور س فیصل آباد سلمان ہندل بھی موجود تھے ۔ دونوں اداروں کی جانب سے اس معاملے پر مل کر کام کرنے کے لیے اتفاق کیاگیا۔ ریکٹر یونیورسٹی آف فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نوجوان نسل ویپ اور سگریٹ اسموکنگ اور آئس جیسے نشے کا استعمال کر رہی ہے جس کو روکنے کے لیے دونوں اداروں نے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی حدود میں سگریٹ اور ویپ کی اسموکنگ پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے جبکہ یونیورسٹی سیمینار اور ورکشاپس کے ذریعے طلبا کو اسموکنگ کی نقصانات کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کرتی رہی ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سلمان ہندل طلبا سے اپنے ادارے کی پالیسیوں کو شیئر کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے طلبہ کو منشیات کے نقصانات کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھاکہ کس طرح ویپ اور سیگریٹ کے استعمال سے طلبا بڑے نشے کی جانب راغب ہوتے ہیں۔ ایم او یو سائن کرنے کی تقریب میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کی ڈینز، ایچ او ڈیز، طلبا و طالبات سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔




