فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محمد اصغرعلی فریدی غفاری کو الغفاری ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) ضلع فیصل آباد کا سیکرٹری نشرواشاعت نامزد کر دیا گیا’ ان کی نامزدگی کا اعلان مرضی پورہ میں منعقدہ الغفاری ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کے اجلاس میں مرکزی صدر میاں محمد ادریس غفاری نے ممبران مشاورتی کمیٹی ماسٹر مختار شاہد غفاری’ محمد ریاض غفاری کی موجودگی میں کیا’ اجلاس میں بشارت علی غفاری’ محمد صدیق غفاری’ محمد اصغرعلی فریدی غفاری سیکرٹری نشرواشاعت ضلع فیصل آباد’ محمد ارشد علی غفاری’ حسن رضا غفاری’ حسین رضا غفاری’ احسن علی غفاری’ تنویر حسین غفاری’ محمد قمر غفاری’ محمد عدیل غفاری’ محمد اکبرعلی غفاری’ محمد تنویر غفاری صدیقی’ محمد ندیم غفاری صدیقی’ زین علی اسد غفاری’ محمد عمر دین غفاری’ محمد علم دین غفاری’ محمد وسیم غفاری’ محمد ریاض غفاری’ محمد الیاس غفاری’ محمد ارشاد غفاری’ حافظ سرور غفاری’ بابا عبدالغفور غفاری’ حسن علی غفاری’ زین علی غفاری’ احتشام غفاری’ فیضان غفاری’ محمد یونس غفاری’ محمد ارسلان غفاری’ محمد عمران غفاری’ محمد بشیر غفاری نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر میاں محمد ادریس غفاری نے ممبران مشاورتی کمیٹی ماسٹر مختار شاہد غفاری’ محمد ریاض غفاری نے کہا کہ محمد اصغرعلی فریدی الغفاری تنظیم کے سرگرم ممبر ہیں’ ان کی تنظیمی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ عہدہ دیا گیا ہے’ ہمیں قوی امید ہے کہ اصغرعلی فریدی غفاری اپنے عہدے سے انصاف کریں گے اور تنظیم کو مضبوط اور فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کر یں گے’ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غفاری برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے’ برادری کے لوگ کسی وجہ سے زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں انہیں مدد فراہم کر کے اپنے پائوں پر کھڑا کیا جائے اور انہیں باعزت اور باوقار شہری بنایا جائے’انہوںنے کہا کہ الغفاری ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کا پیغام شہر کے گلی کوچوں میں پھیلائیں اور زیادہ سے زیادہ غفاری برادری کے لوگوں کو اس کا ممبر بنائیں گے’ ہمارا ہرممکن تعاون آپ کے ساتھ ہے’ اس موقع پر نومنتخب سیکرٹری نشرواشاعت الغفاری ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ)محمد اصغرعلی فریدی غفاری نے کہا کہ برادری کو اتفاق و اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی’ میری کوشش ہو گی کہ میرے اکابرین نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پورا اتروں اور برادری کے نوجوانوں میں رابطے کے فقدان کو ختم کر کے انہیںالغفاری ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم پر لائوں اور مل کر برادری کی خدمت کر یں’انہوں نے قائدین کو یقین دلایا کہ آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ مجھے الغفاری ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) ضلع فیصل آباد کا سیکرٹری نشرواشاعت بنانے کا فیصلہ درست تھا۔




