فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ریڈیکس روڈ پر مسلح افراد کی کینیڈا پلٹ نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ ‘علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگوں کے اکٹھے ہونے پر ملزمان قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار’مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق محمد شعیب نامی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ8سال سے کینیڈا میں مقیم ہے چند روز قبل وہ فیصل آباد آیا دو روز قبل وہ ریڈیکس روڈ گلی نمبر1میںرات کو اپنے ماموں احسان اللہ اور دوست حمزہ گجر کے ہمراہ گلی میں واک کررہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سواروں نے آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ۔شعیب وغیرہ نے دیوار وں کی اوٹ میں ہو کر جان بچائی لوگوں کے اکٹھے ہونے پر ملزمان نے محمد شعیب کو دھمکیاں دیں کہ آج تم بچ گئے ہو لیکن ہم تمہیں اور تمہارے بھائی محمد صہیب کو جان سے ماردینگے اس کے ساتھ وہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔محمد شعیب کی درخواست پر تھانہ سمن آباد میں مقدمہ نمبر15/25درج کرلیا گیا ہے۔تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکے۔




