فیصل آباد سمیت 8اضلاع میں گھروں کی تعمیر بارے پلان طلب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو سستے گھروں کی فراہمی کا مشن۔وزیر ہاؤسنگ کی ڈی جی پھاٹا کو فیصل آباد،سیالکوٹ،لیہ، بھکر، خانیوال سمیت 8 مختلف اضلاع میں گھروں کی تعمیر بارے پلان جمع کروانے کی ہدایت کی، ڈی جی پھاٹا نے بتایا کہ اب تک 4800 افراد کو اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت قرضوں کی پہلی اقساط جاری کی جاچکی ہیں،500 افراد کو قرضوں کی دوسری اقساط بھی جاری کردی گئی ہیں، مزید برآں 73 ہزار 498 درخواست گزاروں کو قرض فراہمی کیلئے جانچ پڑتال کی جارہی ہے، وزیر ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل کی فراہمی کا وعدہ کیا یے، شفافیت کے عمل کی موثر نگرانی سے اہم سنگ میل بہت حد تک عبور کیا جاچکا ہے، پنجاب کے عوام کو بجلی بلوں، سستی سواری، سستے ٹریکٹر، سولر سسٹم اور اپنی چھت اپنا گھر جیسے مزید منصوبے دیے جائیں گے، ہماری حکومت کا مشن غریب اور متوسط طبقے کی زندگی کو بہتر اور آسان بنانا ہے، رواں سال کسانوں اور غریب عوام کی ترقی اور ملک کی معاشی خوشحالی کا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں