اے سی تاندلیانوالہ کا میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سخت ایکشن

تاندلیانوالہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکا سحر نے گزشتہ شب میرج ہالزکی انسپکشن کرکے ون ڈش اور وقت کی پابندی پر عملدرآمد کو چیک کیا۔انہوں نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پردو شادی ہالز کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بھاری جرمانہ کیا۔ انہوں نے میرج ہالز میں صفائی کے ناقص انتظاما ت پر سرزنش بھی کی اور کہا کہ میرج ایکٹ پر عملدرآمدمیں زیروٹالرنس ہے لہذا وقت اور ون ڈش کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں