سرگودھا میں محفل حسن قرأت 11جنوری کو ہوگی

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبر عثمان عتیق نے بتایا کہ جامع مسجد گولچوک میں محفل حسن قرات اور دستار بندی 16جنوری بروز جمعرات بعد از نماز عشاء منعقد ہوگی جس میں محمد ابراہیم شریف’ قاری وقار احمد عثمانی سمیت دیگر مقررین خطاب کرینگے اس محفل حسن قرات میں پاکستان کے علاوہ مصر’ سائوتھ افریقہ’ تنزانیہ کے قراء کرام قرات پڑھیں گے ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ محفل حسن قرات مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منعقد ہوگی گزشتہ 19سالوں سے اس محفل کا انعقاد کیا جارہا ہے عثمان عتیق نے بتایا کہ یہ 20ویں سالانہ بین الاقوامی محفل حسن قرات ہے جس میں قرآن پاک حفظ کرنیوالے بچوں کی دستار بندی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں