صفدر آباد کے ریلوے روڈ کو ون وے کیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے روڈ کوجناز گاہ تا مدنی محلہ چوک اور خانقاہ ڈوگراں روڈ کو یو بی ایل چوک تا ریلوے پھاٹک دو رویہ (ون وے ) کیا جائے۔شہریوں کا مطالبہ۔صفدرآباد کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی حدود میںواقع ریلوے روڈاور خانقاہ ڈوگراں روڈ کوون وے کیا جائے اس طرح کہ درمیان میں گرین بیلٹ یا ڈیوائیڈر ز رکھے جائیں تا کہ حادثات سے بچا جا سکے۔ان دونوں سڑکوں پر لوگ بے تحاشہ اندھا دھند تیز رفتاری سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلاتے ہیں جس سے شہریوں کو شدید خطرات لا حق ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں