لاہور (بیوروچیف) اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت پنجاب بھر میں درخواستگزاروں کو قرضوں کی فراہمی جاری ہے۔وزیرہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پنجاب افورڈایبل ہاسنگ پروگرام کا دورہ کیا اور اسکیم کے تحت مختلف اضلاع میں چھوٹے گھروں کی تعمیر پر جائزہ لیا۔وزیرہائوسنگ نے متعلقہ حکام کو فیصل آباد، سیالکوٹ، لیہ، بھکرسمیت 8 مختلف اضلاع میں گھروں کی تعمیرکا پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی کر رہی ہے۔ڈی جی پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹان پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) نے بتایا کہ اب تک 4800افراد کواسکیم کے تحت قرضوں کی پہلی اقساط جاری جبکہ 500 افراد کو قرضوں کی دوسری اقساط بھی جاری کردی گئی ہیں۔سیف انور جپہ نے کہا کہ منصوبے کے تحت 73 ہزار ہزار498 درخواستگزاروں کو قرض فراہمی کیلئے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اپنا گھر بنانے کے خواہشمندوں افراد کیلیے بلا سود اور آسان اقساط پر قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔حکومت پنجاب آپ کو گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ روپے دے گی، آپ نے یہ 15 لاکھ روپے 7 سالوں میں اداکرنے ہیں، پہلے 3 ماہ تک آپ کو کوئی قسط نہیں بھرنی، بعد میں آپ کی ماہانہ قسط 14ہزار روپے ہوگی۔پروگرام کے تحت شہری علاقے میں 5 اوردیہاتی علاقے میں10 مرلے تک زمین ہے تو قرضہ دیا جائے گا، گھر بنانے کیلئے 15لاکھ روپے بلاسود قرضہ دیں گے، اسکیم میں بینکوں کو شامل نہیں کیا کیونکہ ان کے اپنے لوازمات آجاتے ہیں۔




