فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا’آج پھر مزید82 وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات ، نقدی ،قیمتی سامان ،موبائل فونز چھین لیے گئے ، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو خواتین کو بے آبرو،3لڑکیوں اور دولڑکوں کو اغواء کرلیا گیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی،تفصیل کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ رسول پورہ میں ملزم قیصر نے (ر) اور ملت ٹائون کے علاقہ نواب ٹائون کی (ع) کو ملزم نے گھر داخل ہوکر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ74ج۔ب کے فرید کی بیٹی(م) روڈالہ روڈ کے علاقہ 26گ۔ب کے عارف کی ہمشیرہ(ث) ،274گ۔ب کے مرتضی کی جواں سالہ بیٹی(ک) کو ملزمان محسن و غیرہ نے اغواء کیا۔تھانہ صدر کے علاقہ سمندری روڈ فور سیزن ہائوسنگ کالونی کے اویس کا بھائی حمزہ اور قصبہ سمندری کے قیوم کا بھائی علی رضا گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ منڈی کوارٹرکا سیل مین احمد شہزاد پارٹیوں سے15لاکھ 64ہزار کی ریکوری کرکے بینک جمع کروانے جارہا تھا کہ راستے میں ڈاکوئوں نے لوٹ لیا،سو ل ہسپتال کے باہر عدنان سے جھپٹا مار کر قیمتی فون،نڑوالہ چوک میں عمیر شہزاد سے پرس،سیف آباد روڈ پر بابر حسین کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری،جھنگ بازار کے قریب امتیاز سے سوالاکھ روپے و فون،ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب عمیر خلیل سے موٹرسائیکل چھین لی گئی۔ڈی گرائونڈ کے قریب رضوان سے جھپٹا مار کر فون،رسول پارک کے ندیم کے گھر سے8تولے زیورات،نقدی،قیمتی سامان لوٹ لیا گیا،کوہ نور پلازہ کے قریب زبیر سے10ہزار،ایڈن ویلی میں اشرف کے گھر کا صفایا کردیا،کہکشاں کالونی کے قریب حمزہ سعید سے17ہزار و فون،گرین ٹائون کے شبیر احمد سے32ہزار و فون،نورپورہ میں رشید کے گھر کے باہر سے 4بکرے،مصطفی آباد میں زاہد علی سے ڈیڑھ لاکھ چھین لیے،افغان آباد کے حمزہ سے نقدی و فون،سرگودھا روڈ موٹر وے انٹرچینج کے قریب افتخار سے 11ہزار و فون،عثمان ٹائون میں اکمل عارف کی دکان لوٹ لی،ملت ٹائون ذبح خانہ کے قریب عبدالغفار سے جھپٹامار کر پرس چھین لیا،ٹی وی بوسٹرپارک کے قریب نور محمد سے نقدی و فون،سیم پل دھنولہ کے قریب وقار شاہ سے نقدی و فون،134ر۔ب کے عامر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے،61ج۔ب کے حماد احمدسے نقدی و فون،247ر۔ب کے امجد حسین کے ڈیرہ سے مویشی،235ر۔ب کے ساجد علی کے گھرسے سامان چور لے گئے۔233ر۔ب کے مختار احمد سے موٹرسائیکل،عمر یاسین سے28ہزار و فون،دلدار کالونی کے اللہ دتہ سے30ہزار،الٰہی آباد کے راحت سے50ہزار،الٰہی آباد کے علی رضا سے40ہزار و فون،214ر۔ب کے دلدار حسین نقدی و فون،230ر۔ب کے اسد سے موٹرسائیکل ،نقدی و فون،225ر۔ب کے مبارک علی سے7ہزار و فون،240ر،ب کے صدی احمد کی حویلی سے بکرے،215ر،ب کے ظہیر سے10ہزار و فون چھین لیا،گل بہار کالونی کے یاسین کی دکان سے بیٹریاں چوری،ستیانہ روڈ پر یونس سے نقدی و فون،245ر۔ب کے حسنین عباس سے موٹرسائیکل،68ج۔ب کے ندیم سے6ہزار و فون،102گ۔ب کے غلام جیلانی سے نقدی و فون،231گ۔ب کے اشتیاق کے ڈیرہ سے مویشی،193ر۔ب کے سجاد سے موٹرسائیکل،77ر۔ب کے وسیم کے گھر سے بکرے،620گ۔ب کے رستم علی کی حویلی سے گھوڑا،453گ۔ب کے عاشر سے 31ہزار،554گ۔ب کے ولی محمد سے60ہزار،محلہ اسلام آباد کے نعیم اللہ کے گھر سے پانچ لاکھ کے زیورات ونقدی لوٹ لی گئی،469گ۔ب کے عدنان سے32ہزار،528گ۔ب کے ثاقب سے95ہزار،اڈا سلونی جھال کے قریب عدنان سے20ہزار اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا،پولیس ڈاکوئوں کو نہ پکڑ سکی۔علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے عتیق،ضلع کچہری سے اویس،پروین میرج ہال سے عمر فاروق،ثناء پارک سے عامر شہزاد، جمیل پارک کے مختار حسین شاہ،سوساں روڈ سے محسن علی،مدینہ ٹائون کے پرویز حسین،سوساں روڈ پر نویدانجم،208ر۔ب کے جاوید اقبال،منصورآباد کے قمر،محلہ غازی آباد کے جاوید،مظفر ٹائون کے وقاص،264ر۔ب کے محسن علی،ڈجکوٹ روڈ کے مقبول احمد،225ر۔ب کے جنید ،احسان ٹائون کے عبدالوہاب،67ج۔ب کے کاشف ،سدھار کے انعام،67ج۔ب کے فیصل،ابراہیم پلازہ سے اشرف اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




