بوگس کال کرنے والا نوجوان حوالات پہنچ گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ سمن آبادکے علاقہ میں بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم نے ریسکیو 15پر کال کی کہ ایک شخص نے عبداللہ پل پر 6سال کی بچی کے ساتھ زنا کیاہے ۔ تھانہ سمن آبادکی پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر تصدیق کی تو ایسا کوئی وقوعہ نہ ہوا تھا اور نہ ہی گردو نواح سے وقوعہ کی تصدیق ہوئی۔ زنا کی بوگس کال کرنے والے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ سمن آباد میں ملزم کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں