کوئی کرکٹر کتنا بھی بڑا ہو جائے گیم سے بڑا نہیں ہو سکتا

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ بارڈر گواسکر ٹرافی میں سینئر پلیئرز کی شرمناک پرفارمنس کے باعث بھارتی ٹیم کی شکست پر برس پڑے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق بھارتی کرکٹر یوگراج سنگھ نے کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کھلاڑی کتنا بھی بڑا ہوجائے وہ گیم سے بڑا نہیں ہوسکتا، صرف اس لیے کہ ویرات کوہلی نے لیجنڈ کا اسٹیٹس حاصل کرلیا ہے تو غلطیاں کرنا ان کے لیے جائز نہیں ہوجاتا ہے۔یوراج سنگھ کے والد نے کہا کہ ویرات کوہلی آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیندوں پر آؤٹ ہورہے ہیں اس پر انھیں کسی کی رہنمائی کی ضرور ہے جبکہ ان کی مجموعی فارم پر بھی انھیں گائیڈنس دی جانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں