ڈکو بے لگام،آج پھر93وارداتیں،مزاحمت پر نوجوان لہولہان

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر میں ڈاکوئوں نے پولیس کو ناک آئوٹ کردیا’گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید93وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ،نقدی،قیمتی سامان ،موبائل فونز چھین کر لے گئے،درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبزباغ دکھا کر طالبہ سمیت5خواتین کو اغوا کرلیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردیا ہے،تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے اشفاق نے بتایا کہ اسکی بیٹی(ع) جوکہ فرسٹ ائیر کی طالبہ ہے بازار کتابیں خریدنے گئی واپس نہ آئی،غلام محمد آباد شاہی چوک سے آصف کی اہلیہ(و) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا،مدینہ ٹائون کے علاقہ آفیسر کالونی کے عدنان کی بیٹی( آ) کو جمشید وغیرہ،نشاط آبادکے علاقہ1ج۔ب کے اشرف کی بیٹی(س) کو ملزمان رمضان وغیرہ اور تھانہ صدر کے علاقہ فورسیزن کے رہائشی اکرم کی بیٹی (آ) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ اقبال اسٹیڈیم کے قریب حماد الحسن سے85ہزار روپے و فون،شاداب پلی کے قریب عباس علی سے95ہزار،گلبرگ میں بلال سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،شاداب کالونی کے ندیم کے گھر سے لاکھوں کا ساما ن چوری،بائووالہ میں محمد عثمان کے گھر کا صفایا کردیا گیا،فیض آباد میں غلام مصطفی کی دکان سے لاکھوں کے20موٹریں اور ویلڈنگ پلانٹ چوری،جڑانوالہ روڈ پر حنان سے55ہزار و فون،بابر چوک کے احمد حسن سے نقدی و فون،ہجویری ٹائون کی بسمہ صفدر کے جہیز کا سامان چوری اُڑے،منصور آباد میں اصغر سے13ہزار،203ر۔ب مانانوالہ کے عدیل سے17ہزار و فون،مین بازار منصورآباد میں اکبر سے25سو روپے و فون،ایف ڈی اے سٹی کے قریب جہانگیر سے پرس،سول ہسپتال کے قریب طارق سے70ہزار روپے،158ر۔ب کے ساجد سے 5ہزار،16ج۔ب کے میاں نصیر سے نقدی و فون،بھائی والا کے بشارت مسیح سے موٹرسائیکل،نقدی و فون،کچی آباد کے منصور حسین سے نقدی و فون،ڈائیووروڈ پر حماد مقبول سے نقدی و فون،جھال انڈر پاس کے قریب وقاص سے سوالاکھ،ناظم آباد کے نواز سے16ہزار،247ر۔ب کے خادم حسین سے1لاکھ روپے،سمن آباد پھاٹک کے قریب فرحان سے دو لاکھ روپے و فون،سمن آباد قبرستان کے قریب طیب سے5ہزار و فون،نثار کالونی کے شاہد اقبال سے90ہزار روپے،65ج۔ب کے ساجد سے40ہزار و فون،67ج۔ب کے سیف الرحمن کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے۔66ج۔ب کے شہباز سے45ہزار،جھنگ روڈ دھاندرہ کے عثمان سے موٹرسائیکل،66ج۔ب کے ذوالفقار سے 53ہزار،275ج۔ب کے حسنین مجید سے56ہزار،275ج۔ب کے عامر سرفراز سے موٹرسائیکل،241ر۔ب کے نوید سے35سو روپے و فون،70ج۔ب کے ناصر علی سے45ہزار،حسیب شہید کالونی کے شفیق سے سوا چار لاکھ و فون،پیپلز کالونی کے شفیق کے کلینک کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری،حسیب شہید کالونی کے زین سے75ہزار،پنجاب ہائوسنگ کالونی کے آصف کے زیر تعمیر گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری،عوامی ٹائون کی خالدہ پروین کا گھر لوٹ لیا،240ر۔ب کے علی رضا کے ڈیرہ سے سامان،جڑانوالہ روڈ پر عدیل سے جھپٹا مار کر فون،گلبرگ ویلی کے قریب عدنان سے نقدی و فون،گلبرگ ویلی سے عاصم مقبول کا گھر لوٹ لیا،232ر۔ب کے منصور علی کے گھرسے قیمتی نسل کے بکرے اور سامان چوری،79گ۔ب رمضان سے سوادو لاکھ روپے و فون،دانیال فیکٹری کے قریب اعجاز سے موٹرسائیکل،228ر۔ب ذین کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل اور سامان چوری،215ر۔ب کے حسن بلال کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چور لے اُڑے۔مکوآنہ بائی پاس کے قریب ثقلین سے نقدی و فون،علامہ اقبال ٹائون کے طلحہ مسعود سے سوا دولاکھ،سبزی منڈی جڑانوالہ کے قریب سرفراز کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری،سلیمی پارک کے قریب ماجد کی دکان لوٹ لی،محمد غوث پارک کے بابر کے گھر سے5تولے زیورات و نقدی،240گ۔ب کے اویس سے77ہزار روپے،648گ۔ب کے خضر حیات سے65ہزار،432گ۔ب کے طارق کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری،90گ۔ب کے الیاس سے موٹرسائیکل،سمانہ پل کے قریب ایوب سے 20ہزار،230گ۔ب کے اعجاز کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،283گ۔ب کے ابو سفیان کی دکان کے تالے توڑ کر گھی،چینی ودیگر سامان چوری،277گ۔ب کے طاہر اعجاز سے لیپ ٹاپ و فون،580گ کے سبحان خان کے ڈیرہ سے مویشی،281گ ب کے شاویز سے موٹرسائیکل،229ر۔ب کے ڈیرے سے بکرے،477گ۔ب کے طارق کی حویلی سے مویشی چوری،167گ۔ب کے سعد سے16ہزار و فون چھین لیے گئے دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے۔علاوہ ازیںکچہری چوک سے عمیر علی،بھوآنہ بازار ارمان حسن،امین پارک سے عاصمہ بی بی،افغان آباد کے فقیر احمد،سدھو پورہ کے ذوالقرنین،جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں عبدالجبار،جواد کلب چوک کے سے شاہد،لیاقت ٹائون کے ابوبکر ،محلہ عثمان غنی کے شہزاد،کوہ نور چوک سے اویس،افغان آباد کے نبیل،ملک پور کے اشفاق،غازی آباد کے ناصر،باگیوال کے بلال،249ر۔ب کے عدنان،67ج۔ب کے عباس علی،215ر۔ب ک زین العابدین،رسول نگر کے ذیشان،محمود کالونی کے ظفر علی،سول ہسپتال سے یوسف ،119گ،ب کے نعیم اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں