مسلح ڈاکوئوں کی ساہیوال میں مختلف وارداتیں

ساہیوال (بیوروچیف ) ڈا کو ریٹائر ڈ سکول ٹیچر، سیلز مین اورزمینداروں کے گھروں سے 54لاکھ 86 ہزار 400 روپے نقدی، 2 موٹر سائیکل،10موبائل اور5 گھڑیاں چھین کر فرار۔ چک 79 پانچ ایل میں سرور ریٹائر ڈسکول ٹیچر کے گھر صبح 5 بجے 6 ڈاکوؤں کا گروہ آتشی اسلحہ سے مسلح داخل ہو گیا اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی تین لاکھ روپے،12لاکھ 60 ہزارروپے کے زیورات، 5 گھڑیاں اور موبائل لوٹ کر اہلخانہ کو کمروں میں بند کر کے فرار ہو گئے۔ موضع جرماں میں طالب حسین زمیندار کے گھر 8 مسلح ڈاکوؤں کا گروہ صبح 2 بجے داخل ہو گیا اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا کر 75 ہزار روپے نقدی اور 5لاکھ 60 ہزار روپے کے زیورات چھین کر اہلخانہ کوکمرہ میں بند کر کے فرار ہو گئے۔ ڈا کو گن پوائنٹ پر دادڑہ بالا کے قریب ٹو بہ ٹیک سنگھ کے سیلز مین سلیمان سے موٹر سائیکل 9465اے ایکس ایف، موبائل اور نقدی 22 ہزارروپے چھین لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں