مسلم لیگ(ن) عوام کی زندگی پر سکون بنانا چاہتی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کاپورریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہاہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عام آدمی کی زندگی بہتربنانے کیلئے دن رات اقدامات کررہی ہے ۔عوامی منصوبوں کادھڑا دھڑ شروع ہونااس بات کاثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہرصورت عوام کی زندگی کو پرسکون بناناچاہتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی شروع دن سے معیشت کومستحکم کرنے کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے جس کے ثمرات بھی سب کے سامنے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اڑان پاکستان پروگرام ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے ثمرات ملکی معیشت پرپڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں