DPOٹوبہ کی تھانہ صدر گوجرہ میں کھلی کچہری

گوجرہ(نامہ نگار)جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جا رہی ہیں عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے۔کھلی کچہریوں کا مقصدعوام اور پولیس کے درمیان رابطہ مضبوط بناناہے۔ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹک سنگھ عبادت نثارنے تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ چوکی مونگی بنگلہ میں کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پرلگائی گئی کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ڈ ی پی او عبادت نثار نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصدعوام کے مسائل کوان کی دہلیز پر حل کرناہے تاکہ عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں