جڑانوالہ(نامہ نگار)جوڈیشل کمپلیکس اور احاطہ کچہری میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث وکلا سائلین اور تاریخ پیشی پر آنیوالے ملزمان کی زندگیاں دائو پر لگ گئی، حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ تھانہ صدر کی حوالات میں بند 3بھائیوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات نے پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے کئے گئے بلند و بانگ دعوئوں کا پول کھول دیا ہے تھانہ کی حوالات میں بند 3بھائیوں کے قتل کا واقعہ پولیس کی جانب سے تھانوں میں کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے۔ جڑانوالہ جوڈیشل کمپلیکس اور احاطہ کچہری کے مین گیٹوں پر تعینات سکیورٹی اہلکار موبائل فون پر سوشل میڈیا کا استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں اور چیکنگ کے ناقص انتظامات کے باعث وکلا سائلین اور تاریخ پیشی پر آئے ملزمان کی زندگیاں دا پر لگ چکی ہے۔ قبل ازیں بھی ناقص انتظامات کے باعث فائرنگ کے واقعات میں متعدد افراد قتل ہو چکے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جڑانوالہ میں سالہا سال سے چلنے والی دشمنوں میں قتل ہونیوالے مرد اور خواتین کے مقدمات میں نامزد ملزمان کو جب ملاقات کیلئے لایا جاتا ہے تو پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات دیکھنے کو ملتے ہیں جبکہ پولیس افسران کی جانب سے سیکیورٹی انتظاما ت کو موثر انداز میں چیک نہ کیا جا رہا ہے پولیس حکام کی جانب سے غفلت کسی بھی وقت بڑے کا سبب بن سکتی ہے جوڈیشل کمپلیکس اور احاطہ کچہری میں تاریخ پیشیوں پر آنیوا لے سائلین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،آئی جی پنجاب آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس اور احاطہ کچہری میں سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنایا جائے۔




