اسرائیل اور اُس کے حواری انسانیت کے دشمن ہیں

سمندری(بیورو چیف) اسرائیل اور اُس کے حواری انسانیت کے دُشمن ہیں ،اسماعیل مرتضیٰ،ان خیا لات کا اظہار اسماعیل مرتضیٰ سیاسی و سما جی شخصیت نے کیا انہوں نے کہا کہ بچوں عورتوں اور سویلین افرادکو شہید کیاجارہاہے کہ اسرائیل اور اُس کے حواری انسانیت کے دُشمن ہیں ظلم وسفاکیت کو روکنے کی بجائے اسے بڑھا وادیاجارہا ہے صہیونیوں کی درندگی پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے ۔امت مسلمہ متحدہوکردشمن کا مقابلہ کرے مسلمان سالہاسال سے ظلم وستم کی چکی میںپس رہے ہیںاس کی بڑی وجہ اتحادواتفاق کا نہ ہونا ہے کہ امت مسلمہ کی کا میابی اتحاد و اتفاق میںہے اسرائیل کیخلاف متحد ہو کر جدوجہدکی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں