نہر سے 60سالہ شخص کی نعش برآمد،لاری اڈا ہوٹل میں نوجوان چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب نہر سے 60سالہ شخص کی نعش برآمد جبکہ لاری اڈا کے ہوٹل میں آنے والا نوجوان مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا’ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب نہر سے 60سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی’ تاہم متوفی کی شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش الائیڈ ہسپتال شعبہ اناٹامی میں رکھوا کر متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔ علاوہ ازیں نوجوان لاری اڈا دوست ہوٹل میں آیا اور کرایہ کا کمرہ لیکر رہنے لگا اور گزشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گر پڑا، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی موت کی تصدیق کر دی۔ متوفی کی شناخت محمد وارث ولد اسحاق سکنہ جڑانوالہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر اصل حقائق جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے متوفی کے ورثاء کو اطلاع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں