”ڈیلی بزنس رپورٹ ”کی خبر پر ایکشن،عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور پر آہنی سپیڈ بریکر تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کی خبر پر ایکشن’ ڈی جی ایف ڈی اے چوہدری محمد آصف نے اپنی نگرانی میں عبداﷲ پور چک جھمرہ فلائی اوور پر ٹوٹنے والے آہنی سپیڈ بریکر تبدیل کروا دیئے۔ تفصیل کے مطابق ”ڈیلی بزنس رپورٹ” نے نئے تعمیر ہونیوالے عبداﷲ پور چک جھمرہ فلائی اوور پر رفتار اور حادثات کو کنٹرول کرنے کیلئے آہنی سپیڈ بریکر نصب کئے تھے اور ناقص میٹریل سے تیارکردہ آہنی سپیڈ بریکر چند دنوں میں ہی ٹوٹنا شروع ہوگئے، سپیڈ بریکر کو نصب کرنے کیلئے لگائے جانیوالے آہنی کیل سے گاڑیوں’ موٹرسائیکلوں کے ٹائر پنکچرز ہونے کے واقعات ہوئے تو ”ڈیلی بزنس رپورٹ” نے خبر شائع کی جس پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے چوہدری محمد آصف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خود چک جھمرہ عبداﷲ پور فلائی اوور کا وزٹ کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں عملہ کو بلا کر فوری طور پر ٹوٹنے والے آہنی سپیڈ بریکرز کو درست کرواتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں کر دیا۔ شہری حلقوں نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے آہنی سپیڈ بریکرز کو فوری طور پر تبدیل کروانے پر ڈی جی ایف ڈی اے چوہدری محمد آصف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری محمد آصف ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کرنے میں کوشاں رہتے ہیں اور ان کے بروقت اقدام سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں