لاہور (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے بیرونِ ملک مقیم طلبہ کے لیے ایس ایس سی دوسرے سالانہ امتحانات 2026کے شیڈو ل کا اعلان کر دیا ہے۔فیڈرل بورڈ کے مطابق آن لائن داخلہ فارم نارمل فیس کیساتھ جمع کرانیکی آخری تاریخ 17 اگست مقرر کی گئی ہے۔ دوگنا فیس کیساتھ امیدوار 18سے 21اگست تک جبکہ سہ گنا فیس کے ساتھ 22سے 25 اگست تک آن لائن داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے۔بورڈ کے مطابق ایس ایس سی دوسرے سالانہ امتحانات کا ممکنہ آغاز 24ستمبر 2026سے ہوگا۔فیڈرل بورڈ نے بتایا ہے کہ یتیم، معذور طلبہ، قیدیوں کے بچوں اور شہدا کے بچوں کو امتحانی فیس سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا۔بورڈ کے مطابق امیدواروں کی رول نمبر سلپس صرف فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن ڈان لوڈ کی جائیں گی، جبکہ انہیں بذریعہ ڈاک ارسال نہیں کیا جائے گا۔




