ظفر کالونی سرگودھا میں نئے پبلک پارک کا افتتاح

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ظفر کالونی کے بلاک ایف میں نئے پبلک پارک کا افتتاح کر دیا۔ پارک میں ٹریک ، پینچز، سکیورٹی اور لائٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔اس موقع پر کمشنر جہانزیب اعوان کا کہنا تھا کہ پارک کسی بھی شہر کی زینت ہوتے ہیں اور ترقی یافتہ شہروں میں انہیں خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔ اہل علاقہ سے بات کرتے ہوئے کمشنر نے انہیں اپنے پارک اور علاقے کو صاف رکھنے کے لئے اپنا سماجی کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پی ایچ اے سرگودہا ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس شفیق الرحمن نیازی نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر اے ڈی سی آر فہد محمود، اے ڈی سی جی عمر فاروق اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔ اہل علاقہ نے کمشنر جہانزیب اعوان کو علاقائی مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں