اوورسیز پاکستانی ریکارڈ سرمایہ کاری کررہے ہیں

جڑانوالہ(نامہ نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور و اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک سے وفد کی ملاقات،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ضیا کے مرکزی رہنما چوہدری کرامت علی سرویا،سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی پروفیسر میاں ابوبکر حمزہ،عبدالرحمن سرویا میاں عامر ابوبکر حمزہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور و اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک کیساتھ ملاقات کی اور ملکی مسائل پر گفتگو کی اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور و اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک نے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی زر مبادلہ کی صورت میں ریکارڈ سرمایہ کاری کر رہے ہیں حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی سہولیات فراہم کر رہی ہے اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ وزارت مذہبی امور بھی پاکستانیوں کو تمام تر دستیاب سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے اوورسیز پاکستانی ملک پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں حکومت پاکستان ہر پلیٹ فارم پر انہیں تحفظ فراہم کر رہی ہے ملاقات کے دوران چوہدری کرامت علی سرویا،پروفیسر میاں ابوبکر حمزہ، عبدالرحمن سرویا اور میاں عامر ابوبکر حمزہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک کا شکریہ ادا کیا اور انکی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں