MCسرگودھا کی تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘6دُکانیں سیل

سرگودھا(بیوروچیف) سرگودھا تجاوزات آپریشن کے دوران ‘ایم سی عملہ کے ساتھ ہاتھا پائی چوک بلاک 12میدان جنگ بن گیا،مقدمہ کے لیے استغاثہ دائر ‘تفصیلات کے مطابق کمشنر سرگود ھا کے حکم پر ایم سی عملہ دن رات محنت کرکے شہر کو تجاوزات و قبضہ مافیا کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے سینئر انکروچمنٹ انسپکٹر ملک شاہد محمود ایم ا ار زویا مسعود بلوچ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف کریک ڈان کررہے ہیں مگر ائے روز دوکاندارو ں کی طرف سے مزاحمت کی جاتی ہے گزشتہ دنوں بلاک 12 چوک میں معمول کے آپریشن میں 16 سے زائد دکانات سیل کرنے کے بعد جیسے ہی ایک کو سیل کرنا چاہا تو عملہ کے ساتھ دکاندران نے تکرار شروع کر دی تکرار کے ساتھ ہی دکاندراں نے ایم سی عملہ پر دھاوا بول دیا جس پر پولیس کو مدد کے لیے طلب کیا گیا، ملزمان کی طرف سے دھمکیاں جس پر سینئر انکروچمنٹ انسپکٹر. ملک شاہد محمود کی طرف سے سرکاری کام میں مداخلت سمیت سنگین نتائج کی دھمکیوں پر مبنی دفعات پر مقدمہ کے لیے استغاثہ دائر کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں