ٹوبہ میں غیر قانونی گیس ریفلنگ ،12دکانیں سیل

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس پنجاب ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی گیس ریفلنگ اور غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمود گل کی نگرانی میں سول ڈیفنس کی ٹیم نے 35مقامات پر انسپیکشنز کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران 12دکانوں کو سیل کیا گیا، ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی، اور4چالان کیے گئے۔سول ڈیفنس آفیسر محمود گل نے کہا کہ یہ غیر قانونی کاروبار نہ صرف عوامی جان و مال کے لیے خطرناک ہیں بلکہ قانون کی سنگین خلاف ورزی بھی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی حفاظت کے لیے یہ کارروائیاں بغیر کسی دباوکے جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں