1027ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے1253759روپے وصول

لاہور (بیوروچیف) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے محصولات کی مانیٹرنگ کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محصولات کی مانیٹرنگ کے لیے ڈیش بورڈ مرتب کرے گا۔ ڈیش بورڈ پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت اکٹھے کیے جانے والی وفاقی و صوبائی سطح کے محصولات کی تفصیل کے علاوہ پنجاب بھر کی موٹر گاڑیوں کے اعداد و شمار دستیاب ہوں گے ۔ موٹر گاڑیوں کی درجہ بندی کے اعتبار سے محصولات کی الگ الگ تفصیل بھی ڈیش بورڈ کا حصہ ہو گی ۔ ڈیش بورڈ ٹیکس سسٹم میں متعارف کروائے جانے والی اصلاحات کے نتائج کی بھی نشاہدہی کرے گا۔ پرانی اور نئی رجسٹریشنز سے نئے نظام کی افادیت کی پرکھ کے ممکن ہو گی اور ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری کے لیے رہنمائی حاصل کی جا سکے گی۔ یہ ہدایات ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر چٹھہ نے پنجاب انفار میشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مجوزہ ڈیش بورڈ کے جائزے کے دوران دیں۔سیکرٹری مسعود مختار اور ڈی جی عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر لاہور، ملتان، گجرانوالہ، سرگودھا،فیصل اباد، راو لپنڈی ، بہاولپو ر ، ساہیوال،ڈی جی خان، گجرا ت اور ریجن ڈی سمیت پنجاب بھر میں یکم جنوری سے کاروائیاں جاری ہیں جن کے نتیجہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں کڑوڑوں روپے کی وصولیاں کی جا چکی ہیں۔ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں غیر نمونہ نمبر پلیٹیں ضبط کر لی گئیں ہیں۔گزشتہ روز 35 سے زائد مقامات پر ناکوں میں 10355گاڑیوں کی چیک کی گئیں جن میں 310گاڑیوں غیر رجسٹرڈ تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں