نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے چچا بھتیجا زخمی

گوجرہ ( نامہ نگار )موٹر سائیکل سوارنا معلو م شخص نے فائرنگ کرکے چچا بھتیجے کو شدید زخمی کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 300 ج ب کا منظور احمد اپنے بھتیجے سہیل احمد کے سا تھ شہر سے سودا سلف لے کر موٹر سا ئیکل پر گائو ں جا رہے تھے کہ چک نمبر 297 ج ب لنک روڈ کے قریب موٹر سا ئیکل سوار نے اس نے فائرنگ کر دی اور فائر پیچھے بیٹھے منظو ر احمد کی کمر میں لگا جو آ پارہوکر اسکے بھتیجے سہیل احمد کی کمر میں جا لگاجس کے نتیجہ میں دونو ں شدید زخمی ہو گئے جبکہ موٹر سا ئیکل سوار فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا شدید زخمیو ں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں سے طبی امداد کی فراہمی کے بعدمنظور کو مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیاجبکہ سہیل کوطبی امدادکی فراہمی جاری ہے بتایا جاتاہے کہ منظوراحمد جرمنی سے چھٹی پر واپس آیا ہو اہے۔ اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہو ں نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں