سرکاری ملازم کودھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

کمالیہ(نامہ نگار)سر کاری ملازم کو دھمکیا ں دینے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج۔ایس آئی انچارج حوالات زاہد اقبال نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے واپس جانے کے لئے گاڑی میں بٹھایا تو ملزم فیصل شاہ کے بھائی محسن شاہ نے سرکاری گاڑی کے باہر سے سگریٹ پکڑانے کی کوشش کی جس کومنع کرنے پرملزم محسن نے گالم گلوچ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں