خلیل الرحمن قمر کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتی ہوں،نادیہ افگن

لاہور(شوبز نیوز)اداکارنادیہ افگن نے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر سے اپنی ناپسندیدگی کی وجہ بتائی ہے۔نادیہ افگن ایک ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن فنکارہ ہیں۔ ان کے مقبول ترین ڈراموں میں سنو چندا، دشمن، کابلی پلا، شاشلک، رد، جفا، کالا دوریا اور دیگر شامل ہیں۔ حال ہی میں اںہیں ڈرامہ سیریل تن من نیل او نیل میں ان کی اداکاری کی وجہ سے بے حد سراہا جارہا ہے۔نادیہ افگن حقوق نسواں اور خواتین کی آزادی پر اپنی جداگانہ رائے رکھتی ہیں اور بے خوفی سے اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر نادیہ افگن کا ایک کلپ گردش کر رہا ہے جس میں وہ خلیل الرحمان قمر سے اپنی پہلی ملاقات اور انہیں پسند نہ کرنے کے بارے میں بتا رہی ہیں۔ایک شو میں جب میزبان نے خلیل الرحمان قمر کے مختلف آرٹسٹوں کے بارے میں انکے متنازعہ بیانات کے حوالے سے سوال پوچھا تو نادیہ افگن نے جواب میں انہیں پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس کی بات کر رہے ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں