عارف علوی کواہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف نے ممبرشپ کمیٹی تشکیل دیدی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کی منظوری سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، فردوس شمیم نقوی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا سابق صدر عارف علوی ممبرشپ کے سربراہ ہونگے، کمیٹی میں فردوس نقوی، مونس الٰہی، خالد خورشید ، ڈاکٹر سلیمان خان،نعمان افضل ، جبران الیاس ، سلمان امجد شامل ہوں گے۔ کمیٹی میں ہر صوبے سے ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں