اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو فلم میں ضرور کام کروں گا’ بابر علی

لاہور (شوبز نیوز) لالی ووڈ کے ماضی قریب کے ہیرو بابر علی نے کہا ہے کہ اگر کسی مضبوط کردار کی آفر ہوئی تو فلم میں ضرور کام کرونگا۔ ایک انٹرویو میں بابر علی نے کہا کہ آج کل زیادہ وقت ٹی وی ڈراموں کو دے رہا ہوں لیکن ایسا کہنا کہ میں فلم انڈسٹری سے آٹ ہوگیا ہوں تو یہ بات درست نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا میں کبھی بھی فلم انڈسٹری سے آٹ نہیں ہو سکتا جیسے ہی مجھے کوئی مضبوط کردار والی اچھی فلم کی آفر ہوئی جو میری سوچ کے مطابق ہوئی تو یقینا میں کام کروں گا۔ بابر علی نے کہا مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ شائقین آج بھی مجھے پسند کرتے ہیں اور مجھے بڑی سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیشہ معیاری کرداروں میں نظر آنے کی کوشش کرنامیری اولین ترجیح رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں