منافع کا لالچ دیکر خاتون سمیت3شہریوں کیساتھ3 کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فراڈیوں نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر خاتون سمیت 3شہریوں سے3کروڑ کی رقم لیکررفو چکر ہوگئے ‘منافع دیانہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دینے جو بوگس نکلے، مدینہ ٹائون کی رہائشی خاتون نسرین کوثر نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ناصر ولد رمضان سکنہ مدینہ ٹائون نزد ٹریٹ بیکری نے اس سے کاروبار کا جھانسہ دیکر اڑھائی کروڑ کی رقم حاصل کی،بعدازاں حسب وعدہ نہ منافع دیا نہ رقم واپس کی۔پیپلز کالونی کے عبدالمجید نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم شہزاد نے مکان خرید نے اور رجسٹری کروانیکی عوض32لاکھ کی رقم حاصل کرکے مکان دیا نہ رقم واپس کی۔علاوہ ازیں کوتوالی روڈ کے تاجر نوخیز کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر نے9لاکھ کا مال حصل کرکے بدلے میں چیک دیا جو کیش نہ ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں