گلبرگ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں گاڑی میں سوار افرادکا پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ۔دوران سرچ آپریشن نیشنل ہسپتال کے قریب ایگل سکواڈ و ڈولفن ٹیم نے ایک گاڑیKIA SPORTAGE کو روکنے کی کوشش کی۔جنہوں نے فائرنگ کر دی’ اس اطلاع پر فوری طور پر ایس ایچ او گلبرگ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔ ملزمان نے تیز رفتاری سے گاڑی بھگاتے ہوئے2/3موٹر سائیکل سواروں کو ہٹ کیا۔ ایس ایچ او گلبرگ نے ڈولفن ٹیم و ہمراہی ملازمان کے ہمراہ گاڑی کو گھیرا ڈالتے ہوئے محتاط انداز میں قابو کر لیا۔ گاڑی میں موجود افراد کو قابو کر کے انکے پاس موجود ایک رائفل 230بوراور ایک پسٹل9MM برآمد کر لیا اور گاڑی بھی قبضہ میں لے لی۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سی پی او کامران عادل نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں